ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید مری موٹروے سے پنڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار، گرفتاری کے بعد اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا۔
شیخ رشید احمد کی پولیس کی گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے اہم گفتگو
یہ پولی کلینک کے باہر کی گفتگو ہے ،
یہاں سے ان کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا تھا #SheikhRasheed pic.twitter.com/HwqaZwnzY3— Siddique Jan (@SdqJaan) February 2, 2023
بعد ازاں پولیس کی جانب سے شیخ رشیدکو اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ سے میڈیکل کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، شیخ رشید کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اورآٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔
شیخ رشید کی گرفتاری کی فوٹیج !!!! pic.twitter.com/E1g82jKduX
— Qirat Muneer (@Qiratmuneer5) February 1, 2023
پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو مروانے کیلئے دہشتگردوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں، جس کا مقصد آصف زرداری کو بدنام کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کےخلاف آب پارہ تھانے میں پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔