ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں گرفتاری کے باوجود فواد چوہدری اداروں پر الزام تراشی سے باز نہ آئے۔ ضمانت پر رہائی کے بعد پھر الیکشن کمیشن حکام کو نشانے پر رکھ لیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بھی کہا تھا اُس پر کھڑا ہوں۔ مقدمات اور جیل ہمارے خواب کے آگے حقیر ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میرا بیان اداروں کے خلاف نہیں لیکن غداری کا مقدمہ بنا دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر اپنے کمرے میں بلاکر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو چھتر لگائیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، مائنس نہیں سب لوگوں کو پلس کرکےآگے چلنا ہوگا۔ سیاسی جماعتوں اور اداروں میں فاصلے نہیں ہونے چاہییں، الیکشن کرائیں اور منتخب افراد کو حکومت دیں۔
پی ٹی آئی رہنما کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے جس پر اہلیہ حبا فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں حبا فواد چوہدری نے ”انصاف مل گیا“ ہیش ٹیگ کا استعمال اور وکٹری یعنی جیت لکھ کر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ جیت کا نشان بنا رہی ہیں، اس تصویر میں سینیٹر شہزاد وسیم کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
حبا فواد چوہدری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رہائی کے بعد انہوں نے کس طرح فواد چوہدری کا گھر میں استقبال کیا ہے۔
https://twitter.com/HibaFawadPk/status/1620814181728669696?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1620814181728669696%7Ctwgr%5E0c21a05a44ade56e069a23d8e99315974cec678a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30314911