ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں اب تک40 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی ، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک 40 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ، اے سی بیلہ کے مطابق مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔
ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ حادثہ میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدمہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔