ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی گرفتاری سے قبل خبریں گرم تھیں کہ پولیس پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے، رات گئے کارکن زمان پارک پہنچ گئے، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
خود پی ٹی آئی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے۔
اس حوالے سے نصف شب کو لاہور میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، آؤ گرفتارکرکے دکھاؤ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کوگرفتارکرناپاکستان کےخلاف ایک سازش ہے، پولیس میں ہمت ہے تو خان کو گرفتار کرے،پاکستان کواس وقت معاشی بحران کاسامنا ہے، حکومت پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت ملک میں الیکشن کرائے، ہوش کےناخن لیں،پاکستان کوکسی امتحان میں نہ ڈالیں،حکومت عمران خان اورعوام سے خوفزدہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوگا۔
ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کہ اطلاعات ہیں کہ کٹھ پتلی حکومت آج رات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی، کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔پی ٹی آئی کےآفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سےکارکنان کے لئےہدایت جاری کی گئی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ کٹھ پتلی حکومت آج رات چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی
تحریک انصاف کے کارکنان اپنے لیڈر کی حفاظت کے لیے زمان پارک پہنچ رہے ہیں
— PTI (@PTIofficial) January 24, 2023