ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ٹیم نے اعظم سواتی کو اسلام آباد میں چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا۔ بیٹے عثمان سواتی نے تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس پر ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی نے گزشتہ روز اداروں کےخلاف ٹویٹ کیا تھا اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جلسے میں اداروں کے خلاف تقریر بھی کی تھی اور بغیر ثبوت الزامات لگائےتھے۔ س سے قبل، اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
جج راجہ آصف محمود نے درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔