ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے پنڈی آج آپ کا میزبان ہے، کہاں ہے رانا ثنااللہ نکل کر آؤ باہر، یہ عوام کا سمندر آپ کو اٹھا کر لے جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آٹھ مہینے تک اپنی زبان بند رکھی ، ہم لڑنا نہیں چاہتے، لڑنا چاہتے ہیں تو شہباز شریف چور سے، آصف زرداری ڈاکو سے، نواز شریف مفرور سے اور لڑنا چاہتے ہیں تو ماڈل ٹاؤن میں حاملہ عورتوں کو شہید کرنے والوں سے۔
ان کا کہبنا تھا کہ عمران خان پیچھے مڑ کر دیکھنا نہیں چاہتا، معیشت تباہ ہر رہی ہے، اسحاق ڈار جھوٹ بولتے ہیں، ملک تباہ ہوگیا ہے، معیشت ڈوب جاتی ہے تو قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، پاکستان کا بارڈر ایشیا کی تین سپر پاورز کے ساتھ لگتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، ان کو آئینی طریقے سے نکالنا چاہتے ہیں، عمران خان کے فیصلے پرعوام لبیک کہیں گے۔مجھے فوج پر فخر ہے اور فوج میری ہے۔ ادارے کی طرف سے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ ادارہ نیوٹرل رہا تو پی ڈی ایم کی حکومت نہیں بچے کی۔ ہم نے آج مذاکرات کے دروازے کھول دیے ہیں۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سےخطاب کرتے شیخ رشید نے کہا کہ ہم آج تمام دروازے کھولنا چاہتے ہیں۔ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ لیکن پہلے انتخابات کی تاریخ دی جائے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیرے بلیڈ کو حکومت دے دی جاتی تو عوام احتجاج نہ کرتے لیکن ان چوروں اور لٹیروں کو حکومت دی تو عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ ملک کو عمران خان ہی بچا سکتے ہیں۔ نوازشریف ، شہبازشریف ،زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے بس کی بات نہیں۔