ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) ن لیگی سینیٹر افنان اللہ کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم ہاوس کو بھجوا دی گئی ہے، وزارت دفاع نے5 سینئرجنرلزکی سمری بھجوائی ہے۔
https://twitter.com/afnanullahkh/status/1594596011875667968?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1594596011875667968%7Ctwgr%5E83bd226f1b0384e23f2e9998ef41f8448978ac5f%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F418027%2F
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں، انہوں نے دفتری امور سنبھال لیے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے، وزیراعظم کی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت جاری ہے، سمری سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم آفس کو بھیجے گئے 5 ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دو ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، ایک نام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف اور دوسرا آرمی چیف کے لیے فائنل کیا جائے گا، دونوں نام فائنل کرنے کے بعد وزیراعظم سمری صدر کو بھجوائیں گے اور پھر صدر کی منظوری کے بعد اگلے 3 سال کے لیے آرمی چیف تعینات ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔