menu icon

آرمی چیف کی سمری پر گڑ بڑ کی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا بلاول زرداری

صدر کے پاس آخری چانس ہے اگر انہوں نے اس بار کسی غیر آئینی طریقہ کار کو اپنانے کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ سے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کا پاکستان کے آئین کے ساتھ وفاداری کا امتحان لیا گیا تھا،انہوں نے عمران خان کو بچانے کیلئے غیر آئینی کردار ادا کیا،ان کے پاس اب آخری چانس ہے اگر انہوں نے اس بار کسی غیر آئینی طریقہ کار کو اپنانے کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست کرنے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا کوئی جمہوری مقصد نہیں ،انہوں نے ہمیشہ سے غیر جمہوری قوتوں کے کندھوں پر سیاست کی ہے، عمران خان جیسے سیاست دان کا مستقبل اداروں کو متنازعہ کرنے سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کیلئے تیار تھا، آرمی چیف کی طرف سے تاحیات توسیع کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا۔جنرل باجوہ نے ملک اور ادارے کو سامنے رکھ کر یہ فیصلہ لیا۔ان کا یہ اقدام خوش آئندہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کیلئے آئینی طریقہ اپنایا، عمران خان نے ہر غیرآئینی طریقے سے عدم اعتماد کو ناکام کرنے کی کوشش کی،یہ چاہتے تھے نئے انتخابات ہو جائیں یا پھر کسی طریقے سے مارشل لاء لگ جائے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں