menu icon

خان صاحب نے اتنی گرد اڑا دی ہے کہ سچ نظر نہ آئے ، قمر زمان کائرہ

مشیر برائے امور کشمیر گلگت وبلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خان صاحب الیکشن کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مشیر برائے امور کشمیر گلگت وبلتستان قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن فکری تبدیلی کے خواہاں ہے، آج کل جو حقیقی تبدیلی چل رہی ہیں، خان صاحب نے اتنی گرد اڑا دی ہے کہ سچ نظر نہ آئے سوشل میڈیا پر جھوٹ کو پھیلایا جا رہا ہے، لانگ مارچ تحریک انصاف کا حق ہے ان کو کرنا چاہیے، جو ہوا افسوس ناک ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے ہم نے بھی چاہا گھر جا کر عیادت کریں اور تحقیقات پر زور دیں، اب ملزم پکڑا گیا اس نے اعتراف بھی کر لیا ، ملزم کو انکوئری کے لیے سی ٹی ڈی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

قمر زمان نے کہا کہ افسوس ہے کہ الزامات شروع کر دیے گئے اور گرد اڑا دی، ہم کہتے ہیں آئے بیٹھے مزاکرات کریں، مگر خان صاحب کہتے ہیں میری شرت ہیں الیکشن کروائے، مگر شرتوں پر مزاکرات نہیں ہوتے ٹیبل پر بیٹھ کر بات ہوتی ہے۔الیکشن کمشن تب اچھا تھا جب فارن فنڈنگ میں تاریخ پر تاریخ دے رہا تھا، تاریخ سے انکار کیا تو الیکشن کمیشن کے خلاف ہو گئے، عمران خان نے تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اچھی بات کی فل کورٹ کمیشن کا اعلان کیا، عمران خان کے حملے کی تحقیقات کریں ارشد شریف کی بھی کریں، اب اس گرد کو بیٹھنا چاہیے، ایک جماعت کہے میں ہی ملک کا واحد عقل مند ہو یہ نہیں ہو سکتا، ایک طرف کمیشن کو اچھا کہہ رہے اور استعفوں کا بھی مطالبہ کر رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کے سیکیورٹی انتظامات کس کی ذمہ داری تھی؟ چار سالوں میں کچھ نہیں کیا اب مستقبل کا بتائے کیا کرنا ہے؟ ہم نے کبھی مارچ کی مخالفت کی نہیں ان کا حق ہے کریں، ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی تو کیا شہباز شریف نے کٹوانی ہیں؟ اگر اپنی حکومت کے ہوتے ہوئے بے بس ہیں تو گھر جائیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں