ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پولیس نے سبحان علی ساحل کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا ہے، سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے گرفتاری کی مذمت کی ہے ترجمان تحریک انصاف کراچی
کراچی میں پارٹی کے سابق صدر سبحان علی ساحل کو گرفتار کیا گیا ہے سبحان علی ساحل کو گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقعہ ایک گھر سے تالا توڑ کر گرفتار کیا گیا ترجمان تحریک انصاف کراچی
پولیس نے سبحان علی ساحل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جارہا سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے سبحان علی ساحل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبحان علی ساحل عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کی قیمت ادا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ورکر اور رہنما غیر آئینی گرفتاریوں سے گھبرانے والا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف سندھ، پنجاب، کے پی سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج رہے۔
کراچی کے علاقے شارع فیصل پر پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی تھی جس سے خواتین اور بچے بری طرح متاثر ہوئے، پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا جنہیں رات گئے رہا کردیا گیا تھا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ اظہر کے سرپر چوٹ لگی تھی۔