menu icon

راناثناء اللہ کی عمران خان سے اپیل

اپنے سیکیورٹی معاملات پر نظرثانی کریں اور اپنے رویے میں تبدیلی لائیں
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اپنے سیکیورٹی معاملات پر نظرثانی کریں اور اپنے رویے میں تبدیلی لائیں عمران خان سمیت سب کی صحت کیلئےدعا اورتعزیت کی ہے، ہم عمران خان کوسیاسی مخالف سمجھتے ہیں دشمن نہیں، یہ درجہ عمران خان سیاسی مخالفت کو دیتے ہی نہیں ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کیا

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان سے کہا تھریٹ بہت ہیں، خان صاحب نے ان سے کہا کوئی بات نہیں اللہ مالک ہے دیکھاجائے گا، خان صاحب کا رویہ مزید حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں عمران خان کے احتجاج ،لانگ مارچ سے کوئی ڈر نہیں، لانگ مارچ روکنے یا ڈرانے جیسی کوئی بات نہیں، امید ہے خان صاحب اس معاملے کو ہوا میں نہیں اڑائیں گےبلکہ پوری توجہ دیں گے، ماحول خوشگوار ہو تو خان صاحب کی عیادت کیلئے جایا جاسکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے کے بعد خان صاحب نے الزام ہی ہم پر رکھ دیا ہے اس لئے یہ بات زیر غور ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا مگر وہ فیصلہ کرسکتےہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سنجیدگی کومحسوس کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت اور خان صاحب سےاپیل کرتے ہیں ، خان صاحب سے اپیل ہے اپنے سیکیورٹی معاملات پر نظرثانی کریں اور اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔

انھوں نے بتایا کہ عمران خان کیساتھ جب پہلے بھی حادثہ ہوا تھا تو نوازشریف ملنے گئےتھے، واقعے کی تحقیقات پنجاب حکومت کو کرنی چاہیے ، پنجاب حکومت کو واقعےکی تحقیقات کرکے واضح مؤقف کیساتھ سامنا آنا چاہیے

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کس سطح پر پہنچ گیا ہے ؟











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں