menu icon

سارہ قتل کیس ، عدالت کا بڑا فیصلہ

شاہنواز امیرکی والدہ کی ضمانت منظور
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت عدالت نے منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ کی ضمانت بعد ازگرفتاری کے معاملےکی سماعت ہوئی۔

وکیل ملزمہ کا کہنا تھا کہ ثمینہ شاہ نے پولیس کو وقوعہ کے حوالے سے آگاہ کیا، ملزمہ نے پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کیا، تھانے بھی پہنچیں، ملزمہ نے کوئی جرم نہیں کیا، ملزمہ سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔

مدعی وکیل کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مطابق ہر شہری کی ذمہ داری ہےکہ جرم کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کرے، ملزمہ جائے وقوعہ پرموجود تھیں لیکن پولیس کو آگاہ کرنے والی پہلی فرد نہیں تھیں، ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کو معلوم تھا مقتولہ گھرپر موجود ہے، ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے مقتولہ کو ان کی مرضی کے بغیر گھرپر رکھا گیا، ملزمہ نے تفتیش میں تعاون کیا، نہیں کہا جاسکتا کہ ملزمہ نے تفتیش میں دھوکا دیا۔مدعی وکیل نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنےکی استدعا جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا وقفےکے بعد عدالت نے 10 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظورکرلی۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں