ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کو دیے گئے جواب میں سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی نفری کی کمی کا سامنا ہے، لہٰذا انتخابات نہیں کراسکتے۔
خط کے متین کے مطابق انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے پولیس کی نفری میں کمی کا کہا ہے لیکن بلدیاتی انتخابات کے لئے زیادہ نفری درکار ہے۔
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن میں 4 سے 8 اہلکار کی ضرورت ہے تاہم تین ماہ تک سیلابی صورتحال کے باعث نفری دستیاب نہیں۔
یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھ کر جواب مانگا تھا۔دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کل الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد فیصلے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کل کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم اجلاس بلایا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سندھ حکومت حکام اور وزارت داخلہ حکام بھی ا شریک ہوں گے
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سندھ حکومت کے نمائندے بریفنگ بھی دیں گے۔