menu icon

سردیوں سے پہلے گیس کا شدید بحران

سوئی ناردرن اور سدرن میں گیس کا شارٹ فال 1.2 بلین کیوبک فٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سردیوں کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی تاحال منظوری نہیں دی جاسکی، دریں اثناء پیر کو پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ لوگ سردیوں میں گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو اس موسم سرما میں تین بار مکمل پریشر کے ساتھ کھانا پکانے کے لیے گیس فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب نان ایکسپورٹ انڈسٹری یعنی سی این جی سیکٹر، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹرز کو گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاور سیکٹر کے لیے گیس کی سپلائی میں 45 فیصد کمی کی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سوئی ناردرن اور سدرن میں گیس کا شارٹ فال 1.2 بلین کیوبک فٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ لہٰذا یکم نومبر سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کی تجویز پیش کر دی گئی ہے اور وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 350 ایم ایم سی ایف ڈی تک مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم یکم نومبر سے کمرشل استعمال کے لیے گیس کی فراہمی بند کر کے انہیں ایل این جی پر تبدیل کر دیا جائے گا۔
دریں اثنا، روٹی، تندور اور چائے کیفے کو گیس کی ہموار سپلائی ملے گی۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

سستا تیل کہاں سے ملے گا ؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں