menu icon

ڈالر 200 روپے سے نیچے ، اسحاق ڈار کا بڑا اقدام

حکومت نے امریکی کرنسی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی ڈالر خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکسچینج کمپنیز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا، جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے عوامل کا جائزہ لیا گیا اور اس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی خریداری میں ملوث بینک کو کسی صورت بھی رعایت نہیں دی جائے گی، ڈالر کی حقیقی قیمت 200 روپے سے کم ہے، معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں، جلد ڈالر کمزور اور روپیہ تگڑا ہوتا نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح معاشی صورت حال کو بہتر کرنا ہے، معاشی صورت حال کی بہتری کے بعد دیگر مسائل پر توجہ دیں گے، ہمارے دور میں معاشی صورت حال بہتر ہوئی، ڈالر کو کنٹرول کیا اور شرح سود بھی سنگل ڈیجٹ میں تھی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ کو سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز نے مختلف تجاویز پیش کیں کہ امپورٹ کو ایکسپورٹ کے ساتھ منسلک کردیا جائے، ایک لاکھ ڈالر کی برآمدات کیلیے دو لاکھ ڈالر کا مال کلیئر کیا جائے، کمرشل امپورٹرز کو درآمدات کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسچینج کمپنیز کو ایکسپورٹ انڈسٹری کا درجہ دیا جائے، ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارتی پالیسی کا از سرنو جائزہ لیا جائے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں