ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہا کہ کسی جتھے کواسلام آباد پرچڑھائی نہیں کرنے دیں گے اور ایسے انجام سے دوچارکریں کہ پھرکوئی جتھہ ہمت نہ کرے۔
راولپنڈی میں میڈیا کے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرےوارنٹ گرفتاری واپس ہوگئے ہیں کیونکہ میرے وارنٹ عمران خان کوخوش کرنے کیلئےتھے، سیاسی انتقام کو گھٹیا حرکتیں نہیں کرنا چاہئیں، آج اینٹی کرپشن پنجاب نے بھی وارنٹ گرفتاری واپس لےلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی توہم ذمہ داریاں پوری کریں گے عدالت کی مقررہ جگہ پراحتجاج کریں گے، توسیکیورٹی دیں گے لیکن اسلام آباد پرچڑھائی کی گئی تواجازت نہیں دی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی جتھے کواسلام آباد پرچڑھائی نہیں کرنے دیں گے اور ایسے انجام سے دوچارکریں کہ پھرکوئی جتھہ ہمت نہ کرے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کا جھوٹ اور فراڈ عوام کو پتا چلا، عوام کو جھوٹ اور فراڈ بیانیہ گھول کے پلایا جارہا تھا جبکہ آرمی آفیسرز سمیت کسی بھی محکمے جن پر تنقید اور الزامات ہوں وہ اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں، فوجی افسران کی فیملیز بھی ہیں، ان کی بھی عزت اوراحترام ہے، جب بھی ضرورت پڑے فوجی افسران کو ایسی آگاہی عوام کو دینی چاہیے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف سے متعلق سارے معاملات انکوائری کمیشن کے سپرد کردیے ہیں اور بہت ساری چیزیں سامنے آگئی ہیں لیکن میں وہ ابھی نہیں بتا سکتا، کمیشن کی رپورٹ وزارت داخلہ کے پاس جمع ہوگی۔