ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سینئر محب وطن صحافی ارشد شریف ٹارگٹ کلنگ کا واضح شکار ہیں عمران خان نے پشاور میں انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ارشد شریف کو مخالفین سے ان کے قتل کے منصوبے کی مستند معلومات کے بعد بیرون ملک بھیجا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ارشد شریف کو اس وقت نامعلوم فون نمبرز سے دھمکیاں ملیں جب وہ پاکستان میں رہ رہے تھے اور کرپشن کو حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ بے نقاب کر رہے تھے اور یہی وجہ تھی کہ میں دوسرے صحافیوں سے زیادہ ان کی عزت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ارشد شریف کو ایک حقیقی محب وطن پاکستانی اور صحافی ہونے کے ناطے ان کی بدعنوانی اور غلط کاریوں کو بے نقاب نہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے، وہ بھی اعظم سواتی کی گرفتاری اور شرمناک تشدد کی وہی قسط دہرانے کے لیے انہیں واپس بلا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ڈرٹی ہیری جیسا شخص اسلام آباد آیا ہے جو پولیس حراست کے دوران قیدیوں کو برہنہ کرنے اور تشدد کرنے کے اپنے حیرت انگیز شوق سے لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اشرف شریف کو ملک و قوم کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں جیسے حقیقی شہداء میں سے ایک قرار دیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اعلان کیا کہ وہ جلد لانگ مارچ کی کال دیں گے کیونکہ انہوں نے مرتے دم تک ظالموں کی مخالفت جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔