menu icon

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سےزائد اثاثہ جات پر نیب ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے

جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے اور انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت اسحاق ڈار اپنے وکیل قاضی مصباح کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت سے اسحاق ڈار کے وارنٹِ گرفتاری مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کی

اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے مزید استدعا کی کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے، اسحاق ڈار اب عدالت کے سامنے موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹ جاری کیے تھے؟

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیے تھے لیکن وہ معطل ہو گئے تھے۔

وکیل قاضی مصباح نے بتایا کہ عدالت نے صرف اسحاق ڈار کی حاضری کے لیے وارنٹس جاری کیے تھے۔

عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ اب آپ کا کیا مؤقف ہے، وارنٹس منسوخ کیے جائیں یا نہیں؟

نیب پراسیکیوٹر نے بھی وارنٹس کی منسوخی کی حمایت کر دی اور کہا کہ عدالت کا وارنٹ صرف اسحاق ڈار کی حاضری کے لیے ہی تھا۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار نے ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرونِ ملک جانا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ضمنی ریفرنس بھی آیا ہوا ہے، اس کے تحت دوبارہ فردِ جرم ہونی ہے۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ اس پر ہم دلائل دیں گے، ضمنی ریفرنس نہیں بنتا ہے۔

وکیل نے اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

اسحاق ڈار کے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کر دی گئی۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے معافی اور جائیداد قرقی کے خلاف درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 12 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ بدھ 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں