menu icon

رحم کی اپیل مسترد ، صدر مملکت نے احکامات جاری کر دئیے

صدر مملکت نے سزائے موت پانیوالے مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد شعبان ولد محمد انور، محمد عمران ولد فقیر محمد، محمد افضل ولد محمد اصغر علی، محمد اکبر اور محمد اصغر ولد محمد اکرم کی رحم کی اپیلیں مسترد کی ہیں۔ مذکورہ مجرموں کو قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ محمد عمران ولد فقیر محمد نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔محمد افضل ولد محمد اصغر علی نے والدین اور 6 بہن بھائیوں سمیت اپنے خاندان کے 8 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ محمد اکبر اور محمد اصغر ولد محمد اکرم نے دو افراد کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا ہے۔ واضح رہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزاو¿ں کو معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں