حوالدار بابر صدیق دوران ڈیوٹی شہید ہوگیا آئی ایس پی آر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے کانگو میں امن مشن میں تعینات پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہیدحوالدار بابرصدیق یو این امن مشن میں کانگو میں ڈیوٹی پر مامور تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 30 ستمبر کو 6 مسلح حملہ آوروں نے اقوام متحدہ امن مشن پرحملہ کیا اور چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، حوالداربابرکے سر پرگولی لگی اور وہ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار بابرصدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور 35 سالہ حوالدار بابر صدیق شکرگڑھ کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ستمبر، 2022۔ اقوام متحدہ کے ساتھ ہمارے سفر کے بعد سے جو 1960 میں شروع ہوا، 171 پاکستانی امن فوجیوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔