ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک)چکوال کے علاقے نور پور میں ڈھوک جابہ کے رہائشی نوجوان کی نعش کوئلے کی مائن سے برآمد، قتل یا اتفاقی موت پولیس کی تفتیش کا سلسلہ جاری،
تفصیلات کے مطابق محمد احسان ولد محمد اسلام ایک ہفتہ قبل گھر سے کام کے لئے گیا جوکہ ایک مائن پر مزدور تھا لیکن گھر نہ آیا جس کی گمشدگی کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج تھا
مقامی ذرائع کے مطابق معلومات ملی کے نعش مائن میں موجود ہے جس پر پولیس چوکی بوچھال کلاں نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔
محمد احسان کی موت کے بارے میں مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں
لواحقین کے مطابق یہ اتفاقی موت نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے تا ہم محمد احسان کی نعش جس مائن سے برآمد ہوئی ہے وہ عرصہ دراز سے بند تھی اور اس میں زہریلی گیسیں بھی موجود تھیں
ریسکیو ٹیم نے بڑی تگ و دو کے بعد محمد احسان کی نعش مائن سے نکالی تھی
ریسکیو ذرائع کے مطابق مائن میں خطرناک اور زہریلی گیسوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا تھا،
علاقہ میں نوجوان کی موت بارے مختلف افواہیں گرم ہیں،
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد احسان کی موت کی تفتیش جاری ہے اور فرانزک رپورٹس آنے کے بعد مزید تفتیش آگے بڑھے گی، محمد احسان کے لواحقین اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔