ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،جس وجہ سیلف آئسولیشن کے لیے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی کہ فاسٹ بولر ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔
28 ستمبر کو پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد ازاں وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مقامی ہوٹل میں قومی ٹیم میں شامل ہوئے۔
29 ستمبر کو پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کے فاسٹ باؤلر کو کرؤنا وائرس کے شکار ہونے کا خدشہ ہے جس کے چند گھنٹوں بعد ہی بورڈ نے نمونیا کی تشخیص کردی تھی
پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ نسیم شاہ آئندہ دو روز تک خود کو گھر میں آئسولیٹ کرکے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔
ترجمان قومی ٹیم کے مطابق نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے اگلے دو میچ نہیں کھیلیں گے۔
فاسٹ باؤلر اتوار کو ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے کیونکہ ان کی تنہائی کا دورانیہ ہفتہ کو ختم ہو جائے گا۔
بورڈ کے ترجمان کے مطابق پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی صحت کا جائزہ جاری رکھے گا۔
ایک حالیہ ٹویٹ میں، تیز گیند باز نے کہا کہ وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔