menu icon

امریکا کا عمران خان کیخلاف بیان، موجودہ حکومت پر مہربان

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایسے نظریات
web desk dharti ویب ڈیسک
american ambassador donald blome on imran khan


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایسے نظریات کو افسوسناک قرار دیدیا۔

نجی چینل کو انٹرویو میں ڈونلڈ بلوم نے حکومت کی تبدیلی جیسےنظریات کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ طویل اور انتہائی اہم تعلقات ہیں، ہم ایک آزاد، خوشحال اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکا کی طرف سے پاکستان کے ایئر بیس مانگنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر نے کہا کہ فضائی اڈوں کے بارے میں کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

پاکستان کے جوہری پروگرام پر امریکی تحفظات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر نے کہا کہ علاقائی سلامتی اس وقت پاکستان اور اس کے پڑوسیوں کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے، پاکستان کے ساتھ سول جوہری معاہدہ نہیں کیا تاہم پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے تعاون کے لئے پر عزم ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے مؤخر قرضوں سے نمٹنے کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور امریکا پاکستان کے ساتھ ادائیگیوں کو مؤخر کرنے کے لیے کام کرے گا، پاکستان کو اب بین الاقوامی تجارت کے انداز کو بدلنے کے بارے میں سوچنا ہو گا، پاکستان ایسی جگہ ہے جہاں انٹرنیشنل مینوفیکچررز اہم فیصلے لے کر پاکستان کے مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پاک چین تجارت پر امریکی سفیر نے کہا کہ یہاں مسئلہ دراصل یہ ہے کہ پاکستان میں کس قسم کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے؟ کیا یہ منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر ہے؟

ان کا کہنا تھا موجودہ پاکستانی حکومت معیشت کو دوبارہ پٹری پر ڈالنے کے لیے راستے تلاش کر رہی ہے، پاکستان میں تمام سرمایہ کاری، چاہے وہ امریکی ہو یا چینی، شفاف اور یکساں جانچ پڑتال کے بعد کی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں