menu icon

بجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی، کون سے صارفین کو فائدہ ہو گا

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو سستی بجلی کی پیداوار کے لیے
web desk dharti ویب ڈیسک
nepra on k electric karachi


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو سستی بجلی کی پیداوار کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کے الیکٹرک کی اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیس پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ہوئی۔

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 21 پیسے سستی کر نے کی درخواست دی ہے، جس پر ممبر کے پی نیپرا انجینئر مقصود انور نے کہا کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے سستی بجلی لیتا ہے اور اپنی بجلی مہنگی بنا رہا ہے۔

چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیے کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے بجلی 13 روپے 61 پیسے میں لے رہا ہے، کے الیکٹرک اپنی بجلی37 روپے سے زیادہ میں بنا رہا ہے، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ کے مقابلے میں 24 روپے فی یونٹ مہنگی بجلی بنا رہا ہے، ایسےکیسے بجلی سستی ہو گی؟

ممبر نیپرا کے پی نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنی بجلی بنانے کی قیمت کم کرتا تو صارف کو 6 روپے فی یونٹ ریلیف ملتا جبکہ چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو سستی بجلی کی پیداوار کے لیے اقدامات کی۔

نیپرا حکام نے کہا کہ اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے87 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی جبکہ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم کراچی کے صارفین کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کریں گے۔

کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ ون میں خرابی آئی ہوئی ہے، ٹیمیں پورٹ قاسم پاور پلانٹ میں خرابی دور کرنے پر کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

29 گولڈ میڈلز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں