menu icon

پاکستانی روپے کی پیش قدمی جاری، امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا، امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے
web desk dharti ویب ڈیسک
pakistani rupee vs dollar


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا، امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 87 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 230 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے بعد سے پانچ کاروباری دنوں میں انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 46 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں 245 پوائنٹس کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 189 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں