menu icon

سیلاب سے آج کتنی ہلاکتیں ہوئیں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد
web desk dharti ویب ڈیسک
flood ndma


این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 576 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں بلوچستان میں ایک، سندھ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 862 ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 392 پل اور 13 ہزار 93 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئی ہیں، 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 17 ہزار مویشی ہلاک ہوئے، سیلاب کے باعث اب تک 10 لاکھ 17 ہزار423 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھر منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں کمی ہونے لگی ہے، جھانگارا، باجارا اور دیگر متاثرہ علاقوں میں پانی اترنا شروع ہو گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے رابطہ سڑکیں بحال کی جا رہی ہیں۔

جبکہ پانچ یونین کونسل میں ابھی بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، سیہون اور بھان سعید آباد کا زمینی رابطہ 19 روز سے منقطع ہے اور لوگ کشتیوں کے ذریعے آمد و رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

نسیم شاہ کا علاج بورڈ کیلئے درد سر، نمونیا کے بعد ایک اور بیماری کی تشخیص











تجارت

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی











دلچسپ

پاکستان کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔۔












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں