ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) کراچی کے شہریوں نے بجلی بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی پر کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کردیا۔
شہری حکومت کا ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں وصول کرنے کے اعلان کے بعد شہریوں کا شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔
شہر میں جن مقامات پر کچرا موجود ہے وہاں شہریوں نے کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز اور 118 پر کال کرکے شکایت درج کروانا شروع کردی ہیں اور احتجاجاً کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنے کی مہم شروع کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ مہم زور پکڑ رہی ہے کہ شہری حکومت کا ٹیکس اگر کے الیکٹرک وصول کرے گی تو گھروں، گلیوں اور محلوں میں کچرا اٹھانے کیلئے کے ایم سی والے نہ آئیں تو شہری یہ کچرا اردگرد گزرتی کے الیکٹرک کی کسی بھی گاڑی میں ڈال دیں، اگر گاڑی نہ ملے تو پوری گلی کا کوڑا جمع کرکے قریبی کے الیکٹرک سینٹر کے باہر چھوڑ دیں چونکہ اب اگر کے ایم سی کا بل کے الیکٹرک وصول کرے گی تو کچرا بھی کے الیکٹرک کے ذریعے جانا چاہیے۔
ایسے میں کراچی کے ایک علاقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کے الیکٹرک کی گاڑی علاقے میں پہنچتی ہے جہاں کچرا دان بھرا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
کراچی میں جب سے بجلی کے بلوں میں KMC کا ٹیکس لینا شروع کیا گیا ہے۔
عوام نے اپنا کچرا KMC کی گاڑیوں میں ڈالنا شروع کر دیا۔
عوا کا کہنا تھاکہ ٹیکس لے رہے ہو تو یہ کچرا بھی لے کر جاؤ۔ pic.twitter.com/tFXN0lh5YP
— Sheikh Sarmad (@ShSarmad71) September 18, 2022
ایک شہری اس کچرا دان سے کچرے کا شاپر اٹھا کر کچرے کی گاڑی میں ڈالنا شروع کر دیتا ہے اور اس دوران کے الیکٹرک کا گاڑی کا انچارج نیچے اتر کر اس شہری سے بات چیت کرتا ہے مگر شہری کچرا گاڑی میں بھرتا رہتا ہے۔
تھوڑی دیر بعد کے الیکٹرک کے ملازم گاڑی لے کر بھاگ جاتے ہیں۔