ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی داستان امریکی کانگریس میں بھی پہنچ گئی رکن شیلا جیکسن لی نے تصاویر کے ساتھ تباہ کن صورتحال سے شرکا کو آگاہ کیا۔
امریکی کانگریس میں بھی پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی داستان پہنچ گئی ہے اور رکن کانگریس نے شرکا کو تصاویر کی مدد سے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی اور مالی نقصانات سے آگاہ کیا۔
"Water as far as the eye can see. Human beings barely making a life on a bridge surrounded by floodwater are stranded as water breaks the bridge. This is what we saw." US Rep.@JacksonLeeTX18 makes a passionate plea for the plight of #Pakflood victims as she speaks in her House pic.twitter.com/7cZjSMiMe2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 17, 2022
شیلا جیکسن نے کہا کہ پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں، فضائی سروے میں ہر طرف پانی ہی پانی دیکھا ہے، یہ ایسی تباہی ہے جو پہلے آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔
خاتون رکن کانگریس نے شرکا کو بتایا کہ پاکستان میں ایسی بارش ہوئی جس سے ہر طرف سیلاب ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین و بچے پلوں پر بغیر خوراک کے بیٹھے ہوئے ہیں، امریکا سب سے پہلے متاثرین کی مدد کو پہنچا ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی گزشتہ دنوں پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔
اس دورے سے واپسی پر ہیوسٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیلا نے کہا تھا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے امریکا مزید 20 ملین ڈالرز کی امداد اور 3 لاکھ خیمے فراہم کرے گا۔