ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کل آرمی چیف کی تقرری کی عمران خان کو بڑی تکلیف ہے، کہتا ہے تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے کیا تمہارا تقرر میرٹ پر ہوا تھا؟
پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے مہنگائی بڑھی ہے،پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھی تو کہہ دیا تسلیم نہیں کرتی،میں نے قیمتیں بڑھنے پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ شہباز شریف دن رات ان کی لگائی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہا ہے،شوکت ترین اپنے وزرائے خزانہ کو کہتا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھو، پاکستان دشمنی اس کونہیں کہتے تو پھر کس کو کہتے ہیں،آئی ایم ایف پیسہ شہبازشریف نہیں پاکستان کو دے رہا تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان نہ سیاستدان ہے نہ اسکی جماعت کوئی سیاسی جماعت، یہ صرف بدمعاشوں، اوباشوں اور غنڈہ گردوں کا گروہ ہے جسے ڈالروں کے بدلے پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا
عمران خان نہ سیاستدان ہے نہ اسکی جماعت کوئی سیاسی جماعت، یہ صرف بدمعاشوں، اوباشوں اور غنڈہ گردوں کا گروہ ہے جسے ڈالروں کے بدلے پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا@MaryamNSharif #ChishtianSherKa pic.twitter.com/SQRNcpfFQ2
— PML(N) (@pmln_org) September 8, 2022
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آج مجھے پتا چلا ہے اس پرفرد جرم عائد ہوئی ہے،نوازشریف کو ایک اقامہ رکھنے پر دفتر سے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا،سیاست دان نہیں بلکہ بدمعاشوں کا گروہ ہے۔ شہباز شریف روزانہ سیلاب متاثرین کے درمیان ہوتا ہے، یہ دودفعہ دکھاوے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر پر سیلاب متاثرین کے پاس گیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل اس نے کہا ن لیگ کو ووٹ دینا گناہ کے برابر ہے، مسلم لیگ پاکستان کو بنانے، سجانے والی جماعت ہے،فارن فنڈنگ لینے والے کو ووٹ دے کر کیا ثواب کی بات ہے،آج کل آرمی چیف کی تقرری کی اس کوبڑی تکلیف ہے،کہتا ہے تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے کیا تمہارا تقررمیرٹ پرہوا تھا؟تمہارا تقرر کرنے کے لیے آر ٹی ایس کو بٹھانا پڑا تھا،تمہارا تقرر کرنے کے لیے نوازشریف کو نااہل کرنا پڑا،کبھی خاتون جج کودھمکیاں دیتا ہے۔
نواز شریف جلد ہی اپنی دھرتی پر واپس آئے گا،
اور عمران خان کی سیاست دفن ہو کر رہے گی
@MaryamNSharif #ChishtianSherKa pic.twitter.com/BqRTUDqgo1— PML(N) (@pmln_org) September 8, 2022
مریم نواز نے کہا کہ یہ کیساباپ ہے جو ان کو کہتا ہے میرے لیے سیاسی میدان خالی کراؤ، جن کا باپ بن رہا ہے کبھی ان کو میر جعفر، میر صادق کہتا ہے، ان کو کہتی ہوں سارا پاکستان یوتھیے نہیں، کیا سارے پاکستان کو یوتھیا سمجھا ہے، ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، بہت جلد معیشت کو دوبارہ ٹریک پر ڈال دیں گے، تباہی خان کی دوبارہ اقتدار میں آنے کی خواہش منوں مٹی تلے دب کر رہے گی، الیکشن آج ہو یا ایک ماہ بعد چشتیاں صرف شیر کا ہے، چشتیاں صرف نوازشریف کا ہے، نوازشریف آئے گا ان کو لگ پتا جائے گا، اسی لیے نہیں آنے دیتے، نوازشریف جلدی اپنی دھرتی پرواپس آئے گا۔