ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں قائم پاکستانی ڈینم کے ایک بڑے ٹیکسٹائل گروپ آرٹسٹک ملینرز کے آفس میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں خاتون ملازمہ جاں بحق ہو گئی
پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آرٹسٹک ملینرز ریپ کیس ٹاپ ٹرینڈ ہے۔
سوشل میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں ٹیکسٹائل گروپ آرٹسٹک ملینرز کے آفس میں مبینہ طور پر ایک خاتون ملازمہ کو 20 سے 22 افراد نے اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ چھٹی کر کے اپنے گھر واپس جانے لگی۔
رپورٹس کے مطابق خاتون فیکٹری کے یونٹ نمبر 4 میں ملازمہ تھی۔ جب گھر کیلئے روانہ ہونے لگی تو اس کو اوور ٹائم لگانے کا بہانہ کر کے روکا گیا اور مبینہ طور پر اسے رات کے وقت ہیومن ریسورس ( ایچ آر ) ڈیپارٹمنٹ میں بلا کر 20 سے 22 افراد نے ساری رات اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ملازمہ نے جب مزاحمت کی تو مبینہ طور پر اسے زبردستی نشہ آور چیزیں پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور صبح 6 بجے خاتون ملازمہ نے آفس سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن حالت غیر ہونے کے باعث آفس کے احاطے سے باہر جاں بحق ہو گئی۔
سوشل میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ فیکٹری کے ملازمین کو واقعہ پر بات کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کے حقائق کی ابھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔