ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ لیگ اسپنر کو تیز کھیلنا ہے۔میں نے سوچا ہوا تھا جو گیند ملے گی اس کو ہٹ کروں گا
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد نواز نے کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ بھی کافی کلوز رہا، ہمارا فوکس جیت پر ہے، ہم اسی پر عمل کرتے رہیں گے۔
محمد نواز کا کہنا ہے کہ پریشر میں کھیلنے سے مجھے بہت فائدہ ہوا، محمد رضوان کے ساتھ ڈسکس کیا تھا کہ میچ آخر تک لے جانا ہے۔
قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ شروع میں بول ٹرن کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا، رضوان نے 51 گیندوں پر 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
محمد رضوان اور محمد نواز دونوں کی اننگز میں چھ چھ چوکے اور دو دو چھکے شامل تھے۔