ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2022 میں آج پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ہارنے والی ٹیم کا ایشیا کپ کا سفر تمام ہوگا جبکہ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے میں جائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آج شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
آج کا میچ ناک آؤٹ ہوگا، جیتنےوالی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 6 بہترین ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا،گروپ اے میں پاکستان،بھارت اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
دونوں گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔
سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔