menu icon

سیاست دان تو اب بات کرنے کے قابل بھی نہیں رہے: چودھری شجاعت

اسلام آباد(ڈیلی دھرتی آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بھی کئی روز بعد چپ کا روزہ توڑ دیا، وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے
web desk dharti ویب ڈیسک


اسلام آباد(ڈیلی دھرتی آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بھی کئی روز بعد چپ کا روزہ توڑ دیا،

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معاشی معاملات میں آرمی چیف کی مداخلت نے ایک بار پھر سیاستدانوں کی ناکامی کو دنیا کے سامنے عیاں کرد یا ہے۔ ملک اور معیشت کو اس نہج پر پہنچانے والے صرف اور صرف سیاستدان ہیں۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ امریکہ سے سیاستدان بات کرتے ہیں، لیکن شاید وہ بات کرنے کے بھی قابل نہیں رہے ہیں۔ اس لئے آرمی چیف کو رابطہ کرنا پڑا۔دوسری جانب چودھری شجاعت حسین نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سربراہ تحریک مجھ سے اور طارق بشیر چیمہ سے مونس الہٰی کی کرپشن کے متعلق باتیں کرتے رہے تھے۔آج پنجاب میں انہی کے ساتھ ہاتھ ملا کر چل رہے ہیں۔ ایک موقع پر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ میرے پاس کرنے کو باتیں بہت سی ہیں، لیکن اصل مسئلہ سچ بولنا اور اس پر قائم رہنا ہے۔آصف زرداری چل کر میرے گھر تشریف لائے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے بیٹوں سے ملاقات کاکہا تھا لیکن یہاں الزام لگانے والوں کی کوئی حد نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

ڈالر کی بریکیں فیل ، قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں