حمل:
21مارچ تا21اپریل
دوستوں کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ سکتا ہے سفر کا ارادہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے کسی مخالف سے صلح کا امکان ہے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
اپنے موجودہ کاروبار کو ہرگز نہ بدلیں بلکہ یہ جیسا ہے اسے ویسا ہی چلنے دیں کیونکہ آج کے دن کسی بھی قسم کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل بھی آپ کیلئے سازگار نہ ہیں اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آج اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کردیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہوسکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آسکے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
ہر کام کرنے کیلئے صرف اپنی ہی صلاحیتوں پر بھروسہ کیجئے کسی دوسرے پر خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہو بہت کم اعتماد کیجئے کیونکہ دوسروں کی رائے پر چلنے والافرد بہت کم کامیاب ہو تاہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طورپر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آج آپ کا دامن خوشیوں سے بھرا رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ چند کانٹوں سے بھی الجھنا پڑ سکتا ہے اردگرد کے ماحول پر خصوصی نظر رکھیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
کوئی جذباتی فیصلہ آپ کے ہمدردوں کی تعداد کم کر سکتا ہے مذہبی امور میں دلچسپی کم ہو سکتی ہے آپ کے اخراجات کی رفتار خاصی تیز رہے گی۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آج کا دن چند حوالوں سے آپ کیلئے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا اپنے آپ کو ذرا مصروف ہی رکھیں تاکہ آپ کے دماغ میں فضول خیالات جگہ نہ لے سکیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آپ کے چند نوالہ و ہم پیالہ دوست آپ کے گھریلو ماحول کو خراب کر سکتے ہیں اور دوست بھی وہ جن پر آپ ضرورت سے زیادہ اعتبار کرتے ہیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
اگر آپ نے حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے بھی اپنا طرز عمل وہی رکھا جو کہ ہے تو پھر شریک حیات ناراض ہو سکتے ہیں چاہیے تو یہ تھا کہ آپ گزشتہ واقعات سے کچھ سبق کرلیتے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اپنا گھریلو بجٹ بناتے ہوئے شریک حیات کی موجودہ آمدنی کو سامنے رکھ لیں تاکہ غیر متوازن صورتحال کاسامنا نہ کرناپڑے اپنے والدین کو بھی احساس نہ ہونے دیں تاکہ آپ کسی اندرونی کرب کا شکار ہیں