ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کر دی، ذرائع
انکوائری رپورٹ میں چیف سیکورٹی آفیسر کو ملازمت سے معطل کر دیا، ذرائع
وزیر اعلی کو پیش انکوائری رپورٹ میں منشیات سمیت دیگر معاملات کے مکمل حقائق فراہم نہیں کیے، ذرائع
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یونیورسٹی کی انکوائری رپورٹ کو مسترد کر دیا، ذرائع
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری معدنیات کی سربراہی میں نئی تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
ہایر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنی سطح کر کوئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل ہی نہ دی، ذرائع
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی کی جانب سے قایم کردہ انکوائری کمیٹی پر اکتفا کرنے لگا، ذرائع
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کو گزشتہ کئی ماہ سے جواب دینے سے قاصر
یونیورسٹی انتظامیہ زیادہ معاملات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کو بھجوانے لگا
یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کو کبھی سںںنکڈیکٹ کے اجلاس میں شمولیت کے لیے بلایا، ذرائع
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور واقع کی یونیورسٹی کی سطح پر انکوائری ہو رہی ہے ، سیکرٹری جاوید اختر محمود
بہاولپور پولیس اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، جاوید محمود اختر
انکوائری رپورٹ کے بعد ہی معاملات کا جائزہ لیں گے، جاوید اختر
واضح رہے بہاولپور میں 2 روز قبل گرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے جبکہ ملزم اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرکے ویڈیوز، چیٹس اور تصاویر کے حوالے سے جامعہ رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی تھی