ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کےحمزہ خان نے ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو شکست دی، 1986 کے بعد پہلی بارکسی پاکستانی کھلاڑی نے ورلڈ جونیئرسکواش ٹائٹل جیتا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو تین ایک سے مات دی۔
حمزہ خان کی جیت کا سکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 تھا، پاکستان کے حمزہ علی 37 سال بعد ورلڈ جونیئرزکا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ حمزہ خان سے پہلے 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔
اس سے قبل پاکستان کے سکواش چیمپئن کھلاڑی حمزہ خان نےسیمی فائنل میں فرانس کے کھلاڑی مائکو میلول کو 3-2 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے پندرہ سال بعد کوئی کھلاڑی ورلڈ سکواش جونیئر چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچا ہے، سیمی فائنل 81 منٹ تک جاری رہا تھا۔
قومی کھلاڑی حمزہ خان نے سیمی فائنل 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانس کے 0کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا۔
ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کیخلاف بہت سے متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔
پاکستان کے حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کو شکست دی تھی، 2008 میں آخری مرتبہ پاکستان کے عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر فائنل کھیلا تھا۔