ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد دو برطانوی بہنیں برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ سے لاپتہ ہو گئیں۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق لاپتہ 13 سالہ امیرہ محمود اور اس کی بہن 15 سالہ حارثہ محمود کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لاپتہ حارثہ محمود کو آخری بار بریڈ فورڈ کے علاقے ایلرٹن میں دیکھا گیا تھا اور وہ اپنی بہن امیرہ محمود کے ساتھ گہرے نیلے رنگ کی جینز، کالی جیکٹ اور سفید ٹاپ پہنے ہوئے تھیں۔
https://twitter.com/WestYorksPolice/status/1671233903602937856?t=3RMR7MwT0krWGcdkIsyyhA&s=19
پولیس کے مطابق لاپتہ عامرہ محمود کو آخری بار لوئر گرینج کمیونٹی سینٹر، بریڈ فورڈ کے باہر اپنی بہن حارثہ محمود کے ساتھ دیکھا گیا تھا، اس نے گہرے اسکول کی پتلون، نیلا کوٹ اور سفید شرٹ پہن رکھی تھی۔
https://twitter.com/WestYorksPolice/status/1671235336784035840?t=sZbhDJmD3LnVcT7uq_Wd-g&s=19
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی اطلاع کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔