ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم باجوہ کے حالیہ انٹرویو کا ایک مختصر کلپ انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے۔
انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ ’ویسے تو سونم باجوہ کافی لوگوں کا کرش (محبت) ہیں لیکن آپ کا کرش کون ہے؟‘
اس پر وہ کہتی ہیں کہ کرش وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہے ہیں، لیکن میری ہمیشہ کی محبت صرف اور صرف فواد خان ہیں، بطور کرش اُن کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، وہ میرے پسندیدہ اداکار بھی ہیں۔
ویڈیو کلپ نے سب سے زیادہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔ اس پر تبصرے
لکھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ’فواد خان تو ہر کسی کا کرش ہیں۔‘ دوسرے نے لکھا ’زندگی فواد خان جیسی ہو، ورنہ نہ ہو۔‘
مریم نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا ’فواد خان ہمارا قومی کرش ہیں۔‘
سونم باجوہ نے فواد خان کیلیے اپنی محبت کا اظہار پہلی مرتبہ نہیں کیا۔ بھارتی اداکارہ نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’فواد خان میرا سب سے بڑا کرش ہیں۔ اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں انہیں ڈیٹ پر جانے کی درخواست کرتی۔ مگر میں ایسا نہیں کر سکتی کیوں کہ میں شادی شدہ لوگوں پر نظر نہیں رکھتی۔‘
سونم باجوہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے متعدد پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ چند ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنا کیریئر 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے شروع کیا۔
سونم باجوہ کو پاکستانی فلمیں اور ڈرامیں کافی پسند ہیں۔ ایک بار انہوں نے اداکارہ سجل علی اور اداکار احمد علی اکبر کی تعریف کی تھی۔