خیر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے فقیر آباد کے رہائشی تاجر کے گھر کے گیٹ پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گیٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا تھا۔
پشاور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق،2زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دھماکا 2 گھروں کے درمیان ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیوٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو مردہ خانے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔