ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین کا اپنی نئی سیاسی پارٹی کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔
جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی ہے۔
جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات دی ہیں۔
جہانگیر ترین نے اپنی نااہلی سےمتعلق ممکنہ پٹیشن پر بھی لیگل ٹیم سےمشاورت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین آج بھی اسلام آباد میں اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والی پنجاب کی اہم ترین شخصیت جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔
جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے مختلف ممبران سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
جہانگیر ترین اہم ملاقاتوں کے بعد آج لاہور روانہ ہو جائیں گے۔