گلگت کے علاقے شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے
ڈی آئی جی پولیس طفیل احمد کے مطابق آزاد کشمیر کے راستے خانہ بدوش افراد استور کی طرف آرہے تھے کہ شونٹر ٹاپ پر برفانی تودے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور 1122 کی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ روانہ کیا گیا۔
برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں 9 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔
*برفانی تودہ گرنے کا حادثہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا اظہار افسوس*
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کو تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔
خالد خورشید نے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی جی بی ڈی ایم اے، و دیگر اعلی حکام کو فوری طور استور پہنچنے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی جلد متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تودے تلے دبے افراد کے سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔