اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 301 روپے تک پہنچ گئی
ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ نے نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔
معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے، جریدے کے مطابق سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے
ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے معاملات بھی تعطل کا شکار ہیں اور ان سب کا تعلق آئی ایم ایف کی منظوری سے ہے۔
جون اور جولائی سے لے کر ستمبر تک 5 سے 6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں مگر ہمارے فارن ریزرو 4 ارب ڈالر کے قریب ہیں، اس سے خطرات میں مزید اضافہ ہو گا اور پاکستانی روپے پر پریشر بڑھے گا۔
واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 301 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 285 روپے 82 پیسے تھی۔