ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60 اراکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔
پاکستان کی موجدہ سیاسی صورتحال پرامریکی کانگرین کاتشویش کااظہارتفصیلات کےمطابق امریکی کانگریس کے60ممبران نےدستخط کرکے وزیرخارجہ ٹونی بلنکن کوخط لکھ دیاجس کامتن یہ تھا کہ آزادی اظہاررائے اور اجتماع کی آزادی پرکسی بھی خلافورزی کی تحقیقات کرائیں#BOLNews #America https://t.co/O2Zvyob8bh
— BOL Network (@BOLNETWORK) May 18, 2023
اراکین کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اپنے سفارتی اختیارات کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر اظہار تشویش ہے، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور دیا گیا ہے۔
خط کے متن میں حکومت مخالف افراد کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی تناؤ اور تشدد پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔
پاک پیک کے سرکردہ افراد میں صدر اسد ملک، ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر عمران اشرف شامل ہیں
What a great achievement @pakpac
66 congressional representatives signed this letter. great achievement for Pakistani American community and leaders. Asad malik , Imran ashraf, Jalil, Saba Shabnum Uzma Ali and other Pakpac leaders , you did a wonderful job. Keep it up 👏 pic.twitter.com/7JlVokwMpp
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 18, 2023