ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی شدت 39 ڈگری محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے اور 20 سے 27 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے شہریوں بالخصوص چھوٹے بچوں، ضعیف اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کی حالت غیر ہو سکتی ہے لہذا بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے اگر ضروری کام ہو تو گیلے کپڑے سے سر اور جسم ڈھانپ کر باہر نکلا جائے۔
ماہرین نے کہا کہ جسم میں نمکیات کو پورا کرنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور مرغن غذاؤں کے بجائے سادہ کھانا سبزیوں ، دہی ، لسی، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 9 مئی سے دیہی سندھ میں شدید گرمی کی غیر معمولی لہر آسکتی ہے،12 مئی کو وسطی اور بالائی سندھ میں ہیٹ ویو کا ہوسکتا ہے،جس کے دوران گرمی کا پارہ 44ڈگری سے بھی زائد ریکارڈ ہوسکتا ہے