ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے سیاسی استعمال سے انتشار پھیلتا ہے، سیاستدان فوج کی غیرسیاسی ہونے کی سوچ کو تقویت دیں، پاکستان کی فوج قومی فوج ہے، تمام سیاست دان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج کسی خاص سوچ، رویے اور نظریے کی طرف راغب نہیں، بھارتی سیاست میں پاکستان کو اہمیت دی جاتی ہے، بھارت مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام لگاتا ہے، فالس فلیگ آپریشن کی باتیں اسی مقاصد کے لئے ہیں، بھارت ہمیشہ الزام تراشیاں کرتا رہے گا۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کی تاریخی اہمیت ہے، دونوں ملکوں کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں، آرمی چیف کے دورہ چین میں تمام پہلوؤں پر بات چیت ہوگی۔
میجرجنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا، خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کے پی پولیس کی استعداد کار میں بہتری لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹنا ملکی مفاد میں نہیں، افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹنے سے انتشار پھیلے گا، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکیں، سوشل میڈیا پر آئے روز پروپیگینڈا کیا جاتا ہے، الیکشن کے لئے فوج کی فراہمی سے متعلق وزارت دفاع الیکشن کمیشن اور عدالت کو آگاہ کرچکی ہے، جعلی میڈیا اکاؤنٹس پر فضول پروپیگینڈا کیا جاتا ہے، فوج میں انصاف اور احتساب کا مضبوط نظام موجود ہے۔
ترجمان پاک فوج نے سابق افسران کے کورٹ مارشل سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ آپ صرف آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر فوکس کریں، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق سوال وزارت خارجہ سے کیا جائے۔
میجرجنرل احمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ دہشت گردی کے خلاف 70 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہورہے ہیں، بھارت نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود سرحدی خلاف ورزی کی، بھارت نے رواں سال 56 بار چھوٹی سطح پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں، قیاس آرائی پر مبنی 22، فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 3، سیز فائر خلاف ورزی کے 6 چھوٹے اور فضائی حدود کی ٹیکٹیکل خلاف ورزی کے 25 واقعات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کے 6 جاسوسی ڈرون گرائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات خراب کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پیاور بلوچستان کی دہشتگرد تنظیموں کا بیرونی تعلق ثابت ہوچکا ہے، کراچی اور پشاورمیں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈز پکڑے جاچکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تببدیلیوں کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں نسبتاً اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گرد چند ماہ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا پاکستان مخالف انٹیلی جنس ایجنسیوں سے تعلق ثابت ہو چکا ہے۔ کراچی اور پشاور کے دو بڑے واقعات کے ماسٹر مائنڈز پکڑے جا چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمدشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کےدوران دہشتگردی کےواقعات میں 137جوان شہید اور117زخمی ہوئے۔ دہشتگردی کےخلاف آپریشن بھرپوراندازمیں جاری ہے۔ دہشتگردوں کادین اسلام اورپاکستان سےکوئی تعلق نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک افغان بارڈرپرباڑلگانےکاکام 98فیصد جبکہ پاک ایران بارڈرپرباڑلگانےکاکام85فیصدمکمل ہوچکاہے۔ مغربی بارڈر پر 3141 کلومیٹر پر باڑلگائی جارہی ہے۔ پاکستان اور عوام کوخوشحال اورمستحکم بناناہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کاکبھی اٹوٹ انگ نہیں رہا۔ ضرورت پڑی توجنگ بھارت کےگھرتک لےجائیں گے۔ گزشتہ 20سال سے افواج پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کےسیاسی استعمال سےانتشارپھیلتا ہے۔ سیاستدان فوج کی غیرسیاسی ہونے کی سوچ کو تقویت دیں۔ پاکستان کی فوج قومی فوج ہے۔ تمام سیاستدان اورسیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔ فوج کسی ایک خاص سوچ رویے اورنظریہ کی طرف راغب نہیں۔