ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گاڑیوں سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ پاک وہیل کی طرف سے جاری کرداہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2022ء سے لیکر اپریل 2023ء کے ایک عرصے کے دوران ٹیوٹا کی یارس گاڑی کے ماڈل (اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 ) کی قیمت میں 17 لاکھ 70 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور اس طرح قیمت 3229000 سے بڑھ کر 4999000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح یارس (اے ٹی آئی وی ، ایم / ٹی 1.3 ) کی قیمت میں ایک سال کے دوران 17 لاکھ روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قدر 30 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھ کر 47 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ٹیوٹا کی گاڑی یارس کے ماڈل (اے ٹی آئی وی ، ایکس سی وی ٹی 1.5) کی قیمت میں ایک سال کے دوران 22 لاکھ 70 ہزار روپے کا ہوشربا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 34 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 57 لاکھ 69 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
یارس (اے ٹی آئی وی ایکس ایم / ٹی 1.5) گاڑی کی قیمت میں 21 لاکھ 40 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 32 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف یارس (جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 اور جی ایل آئی ایم /ٹی 1.3) کی قیمتوں میں بالترتیب 16 لاکھ 80 ہزار اور 16 لاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قدریں 31 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 47 لاکھ 89 ہزار روپے اور 28 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 44 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
Toyota Yaris Price Journey April'22 Vs. April'23.
Find used cars here: https://t.co/MnX833svMH#PakWheels #toyota #toyotayaris #yaris #pwbuy pic.twitter.com/p4uzEjdPKN
— PakWheels.com (@PakWheels) April 23, 2023