ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اسٹارز جیسے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے گارڈز ملٹی نیشنل کمپنی کے منیجر سے بھی زیادہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کی تنخواہ امیتابھ بچن اور سلمان خان کے گارڈ سے زیادہ ہے۔
شاہ رخ خان اپنے گارڈ روی سنگھ کو ماہانہ 20 لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دیتے ہیں، اس طرح روی سنگھ کا سالانہ معاوضہ ڈھائی سے 3 کروڑ روپے ہے۔ روی سنگھ اب شاہ رخ کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں آریان خان اور سہانا کی سکیورٹی کے فرائض بھی سرانجام دیتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اپنی منیجر پوجاددلانی کو تقریباً 7 کروڑ سالانہ تنخواہ دیتے ہیں۔ یہی وہ بھاری بھرکم معاوضہ ہے جس کے باعث پوجا بھارت میں عالیشان اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی طرح سلمان خان اور عامر خان کے باڈی گارڈز بھی ماہانہ لاکھوں کا معاوضہ وصول کرتے ہیں لیکن روی سنگھ سے کم عامر اور سلمان کے باڈی گارڈ کی ماہانہ تنخواہ 16 لاکھ ہے۔
سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کی سالانہ تنخواہ ایک سے 2 کروڑ جب کہ عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج گوپاڈے کی سالانہ تنخواہ ایک سے ڈھائی کروڑ بنتی ہے۔
ہاتھ میں پستول اٹھائے بالی و وڈ بگ بی امیتابھ بچن کے ساتھ رہنے والے باڈی گارڈ جتندرا شندا کی سالانہ تنخواہ 2 کروڑ تک ہے جب کہ اکشے کمار کے باڈی گارڈ شریاس کی10 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے باڈی گارڈ جلال کو سالانہ 90 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ جب کہ انوشکا شرما اپنے باڈی گارڈ پرکاش سنگھ عرف سونو کو سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ تنخواہ دیتی ہیں۔
بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور بھی ملازمین کو سالانہ لاکھوں کا معاوضہ دینے والی بالی ووڈ شخصیات میں شامل ہیں۔