ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ وطن واپسی پر ان کا مکمل چیک اپ ہوا جہاں ان کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہوگا
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آپریشن کے بعد ان کے ری ہیب کیلئے اتنا ٹائم مل جائے گا کہ وہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے
کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ انجری کے دوران وہ ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کے مشکل وقت مین تعاون کیا،
انہوں نے کہا اس طرح کی انجری ہونا مایوس کن ہوتا ہے لیکن اب میرا فوکس ہے کہ میں سرجری کراؤں اور اپنا ری ہیب شروع کروں۔
اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن میں بھرپور کوشش کروں گا کہ فیلڈ میں واپس آؤں۔
کین ولیمسن نے کہا کہ ورلڈ کپ تک واپسی کا امکان نہیں ہے، میری تمام سپورٹ کوچ اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگی۔