ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے ڈیلرز کو جاری سرکلر میں بغیر وجوہات بتائے مختلف ماڈلز کی کاریں 88 ہزار سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے مہنگی کر دیں، جس کا اطلاق 6 اپریل سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی قیمتوں کے مطابق آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر اے جی ایس اور اے جی ایس ماڈل کی قیمتیں بڑھا کر بالترتیب 22 لاکھ 52 ہزار روپے، 26 لاکھ 12 ہزار روپے، 27 لاکھ 99 ہزار روپے اور 29 لاکھ 35 ہزار روپے کر دی گئی ہیں، ان گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 7 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح سوزکی ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب 32 لاکھ 14 ہزار روپے، 34 لاکھ 12 ہزار روپے اور 37 لاکھ 41 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمتوں میں ایک لاکھ 78 ہزار سے 2 لاکھ 9 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ گاڑیاں اب بالترتیب 37 لاکھ 18 ہزار روپے، 40 لاکھ 84 ہزار روپے اور 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی ۔
اسی طرح سوزوکی جی ایل ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمتیں بڑھا کر 42 لاکھ 56 ہزار، 45 لاکھ 74 ہزار اور 49 لاکھ 60 ہزار روپے کی ہو گئی ہیں، ان میں 2 لاکھ 4 ہزار سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
رواں سال 25 جنوری ، 9 فروری اور 22 فروری کو سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا
کار ساز کمپہنیز کا کہناہے کہ ہے ڈالر کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے اور ملک میں موجود سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے
ان کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت میں بدستور اضافہ ہوتا رہا تو گاڑیاں مزید مہنگی کرنی پڑیں گی ۔