ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں جمع مالی اثاثوں کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق مریم نواز 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک جبکہ 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں،
ذرائع کے مریم نواز نے یہ قرض اپنے بھائی سے لے رکھا ہے،
کیپٹن صفدر بھی 6 کروڑ روپے کے مقروض ہیں
مریم نواز رائیونڈ کے علاقے میں 1 ہزار 400 کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں،
ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز نے 3 برس میں 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی ہے،
انہوں نے 3 برس میں زرعی اراضی سے آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا
مریم نواز نے حدیبیہ پیپر ملز میں 54 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد کے شیئرز خرید رکھے ہیں۔
مریم نواز محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 48 لاکھ 21 ہزار روپے کی شیئر ہولڈر ہیں،
مریم نواز حمزہ سپننگ ملز میں 16 لاکھ، جنید پولٹری فارمز میں 90ہزار روپے مالیت شیئرز کی مالک ہیں
دستاویز کے مطابق چیف آرگنائز مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں،
مریم نواز کے بینک اکاؤنٹس میں 78 لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے،
مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے